دُنیا میں جتنی بھی مُقدس کتابیں دستیاب ہیں وہ قرآن مجید ہی ہیں۔ جو ایک ہی خدا کی گواہی دیتی ہیں۔ اور ہر کتاب اپنے دور کے مطابق آئین بناتی ہے، اور معیار زندگی قائم کرتی ہیں۔ اور ﷲ کے پاس ’لوحِ محفوض‘ میں محفوض ہے۔ [قُ-۱۳: ۳۸-۳۹]۔ یہ نصوص [نُسخے] انسان اور شیطان کی تعریف بیان کرتے ہیں۔
قرآن سے پہلے نصوص [نُسخؤں] میں جو اختلافات پیدا ہوئے وہ اس لیے تھے کہ انسانوں نے دُنیاوی حقیر فائدے کے لیے خدا کے رسم الخط کو بدل دیا۔ ان نصوص [نُسخؤں] کے اس نامکمل ہونے اور تباہ شدہ رسم الخط کی بحالی کا ذریعہ قرآن ہے۔
—————————-
رَّبِّ اَعُوۡذُ بِکَ مِنۡ ھَمَزٰتِ الشَّیٰطِیۡنِ ۙ وَ اَعُوۡذُ بِکَ رَبِّ اَنۡ یَّحۡضُرُوۡن ؕ ۔
بِسۡمِ اللّٰهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِۙ۔
مومن کا مقدس کتابوں اور جزا وَ سزا پر ایمان۔
لٰـكِنِ الرّٰسِخُوۡنَ فِى الۡعِلۡمِ مِنۡهُمۡ وَالۡمُؤۡمِنُوۡنَ يُـؤۡمِنُوۡنَ بِمَاۤ اُنۡزِلَ اِلَيۡكَ وَمَاۤ اُنۡزِلَ مِنۡ قَبۡلِكَ وَالۡمُقِيۡمِيۡنَ الصَّلٰوةَ وَالۡمُؤۡتُوۡنَ الزَّكٰوةَ وَ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ بِاللّٰهِ وَالۡيَوۡمِ الۡاٰخِرِ ؕ اُولٰٓٮِٕكَ سَنُؤۡتِيۡهِمۡ اَجۡرًا عَظِيۡمًا ﴿۱۶۲﴾۔
مگر جو لوگ ان میں سے علم میں پکے ہیں اور جو مومن ہیں وہ اس [کتاب] پر جو تم پر نازل ہوئی اور جو [کتابیں] تم سے پہلے نازل ہوئیں [سب پر] ایمان رکھتے ہیں اور نماز پڑھتے ہیں اور زکوٰة دیتے ہیں اور خدا اور روز آخرت کو مانتے ہیں۔ ان کو ہم عنقریب اجر عظیم دیں گے ﴿۱۶۲﴾۔
يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اٰمِنُوۡا بِاللّٰهِ وَرَسُوۡلِهٖ وَالۡكِتٰبِ الَّذِىۡ نَزَّلَ عَلٰى رَسُوۡلِهٖ وَالۡكِتٰبِ الَّذِىۡۤ اَنۡزَلَ مِنۡ قَبۡلُؕ وَمَنۡ يَّكۡفُرۡ بِاللّٰهِ وَمَلٰٓٮِٕكَتِهٖ وَكُتُبِهٖ وَرُسُلِهٖ وَالۡيَوۡمِ الۡاٰخِرِ فَقَدۡ ضَلَّ ضَلٰلًاۢ بَعِيۡدًا ﴿۱۳۶﴾۔
[Q-04:136]
اے ایمان والو! الله اور اس کے رسول پر یقین لاؤ اور اس کتاب پر جو اس نے اپنے رسول پر نازل کی ہےاور ان کتابؤں پر جو پہلے نازل کی تھی اور جو کوئی الله کا انکار کرے اور اس کے فرشتوں کا اور اس کے رسولوں کا اور قیامت کے دن کا تو وہ شخص بڑی دور کی گمراہی میں جا پڑا ﴿۱۳۶﴾۔
وَلَقَدۡ اٰتَيۡنَا مُوۡسَى الۡكِتٰبَ فَاخۡتُلِفَ فِيۡهِؕ وَلَوۡلَا كَلِمَةٌ سَبَقَتۡ مِنۡ رَّبِّكَ لَـقُضِىَ بَيۡنَهُمۡؕ وَاِنَّهُمۡ لَفِىۡ شَكٍّ مِّنۡهُ مُرِيۡبٍ ﴿۴۵﴾۔
[Q-41:45]
اور ہم نے موسیٰ کو کتاب دی۔ تو اس میں اختلاف کیا گیا۔ اور اگر تمہارے پروردگار کی طرف سے ایک بات پہلے نہ ٹھہر چکی ہوتی تو ان میں فیصلہ کردیا جاتا۔ اور یہ اس [قرآن]سے شک میں الجھ رہے ہیں ﴿۴۵﴾۔
یعنی قِیامت کے دن فیصلا کرنے کا قول۔ ورنہ دنیا میں ہی فیصلا کر دیا جاتا۔ [قُرآن-٣٥: ٤٥]۔
*****************
تمام مقدس کتابیں فُرقان، روشنی اور ہدایت ہیں۔
وَلَـقَدۡ اٰتَيۡنَا مُوۡسٰى وَهٰرُوۡنَ الۡفُرۡقَانَ وَضِيَآءً وَّذِكۡرًا لِّـلۡمُتَّقِيۡنَۙ ﴿۴۸﴾ الَّذِيۡنَ يَخۡشَوۡنَ رَبَّهُمۡ بِالۡغَيۡبِ وَهُمۡ مِّنَ السَّاعَةِ مُشۡفِقُوۡنَ ﴿۴۹﴾ وَهٰذَا ذِكۡرٌ مُّبٰرَكٌ اَنۡزَلۡنٰهُؕ اَفَاَنۡتُمۡ لَهٗ مُنۡكِرُوۡنَ ﴿۵۰﴾۔
[Q-21:48-50]
اور بیشک ہم نے موسیٰ اور ہارون کو [اچھائی اور بُرائی میں] فرق کرنے والی اور روشنی دینے والی اور پرہیز گاروں کو نصیحت کرنے والی کتاب دی تھی ﴿۴۸﴾ اُن لوگوں کے لئیے جو اپنے رب سے بِن دیکھے ڈرتے ہیں اور قیامت کا بھی خوف رکھتے ہیں ﴿۴۹﴾ اور یہ [قرآن] ایک مبارک نصیحت ہے جسے ہم نے نازل کیاہے پھر کیا تم اس کے بھی منکر ہو ﴿۵۰﴾۔
وَلَقَدۡ اٰتَيۡنَا مُوۡسَى الۡكِتٰبَ فَلَا تَكُنۡ فِىۡ مِرۡيَةٍ مِّنۡ لِّقَآٮِٕهٖ وَجَعَلۡنٰهُ هُدًى لِّبَنِىۡۤ اِسۡرَآءِيۡلَۚ ﴿۲۳﴾۔
[Q-32:23]
اور ہم نے موسٰی کو کتاب دی تو تم اُن کے ملنے سے شک میں نہ ہونا اور ہم نے اُس (کتاب) کو بنی اسرائیل کے لئے (ذریعہ) ہدایت بنایا ﴿۲۳﴾۔
وَلَقَدۡ اٰتَيۡنَا مُوۡسَى الۡهُدٰى وَاَوۡرَثۡنَا بَنِىۡۤ اِسۡرَآءِيۡلَ الۡكِتٰبَۙ ﴿۵۳﴾ هُدًى وَّذِكۡرٰى لِاُولِى الۡاَلۡبَابِ ﴿۵۴﴾۔
[Q-40:53-54]
اور ہم نے موسٰی کو ہدایت [کی کتاب]: دی اور بنی اسرائیل کو اس کتاب کا وارث بنایا ﴿۵۳﴾ جو عقل والوں کے لئے ہدایت اور نصیحت ہے ﴿۵۴﴾۔
*****************
قُرآن ماضی میں نازِل مقدس کتابوں کی تصدیق کرتا ہے۔
وَهٰذَا كِتٰبٌ اَنۡزَلۡنٰهُ مُبٰرَكٌ مُّصَدِّقُ الَّذِىۡ بَيۡنَ يَدَيۡهِ وَلِتُنۡذِرَ اُمَّ الۡقُرٰى وَمَنۡ حَوۡلَهَا ؕ وَالَّذِيۡنَ يُؤۡمِنُوۡنَ بِالۡاٰخِرَةِ يُؤۡمِنُوۡنَ بِهٖ وَهُمۡ عَلٰى صَلَاتِهِمۡ يُحَافِظُوۡنَ ﴿۹۲﴾۔
[Q-06:92]
اور یہ کتاب جسے ہم نے اتارا ہے برکت والی ہے ان کی تصدیق کرنے والی ہے جو اس سے پہلے تھیں اور تاکہ تو مکہ والوں کو اور اس کے آس پاس والوں کو ڈرائے۔ اور جو لوگ آخرت پر یقین رکھتے ہیں وہی اس پر ایمان لاتے ہیں اور وہی اپنی نماز کی حفاظت کرتے ہیں ﴿۹۲﴾۔
وَاَنۡزَلۡنَاۤ اِلَيۡكَ الۡكِتٰبَ بِالۡحَـقِّ مُصَدِّقًا لِّمَا بَيۡنَ يَدَيۡهِ مِنَ الۡكِتٰبِ ﴿۴۸﴾۔
[Q-5:48]
اور ہم نے تجھ پر سچی کتاب اتاری جو اپنے سے پہلی کتابوں کی تصدیق کرنے والی ہے ﴿۴۸﴾۔
*****************
مُقدس کتابیں خدا کے الفاظ اور قوانین ہیں۔
بِالۡبَيِّنٰتِ وَالزُّبُرِؕ وَاَنۡزَلۡنَاۤ اِلَيۡكَ الذِّكۡرَ لِتُبَيِّنَ لِلنَّاسِ مَا نُزِّلَ اِلَيۡهِمۡ وَلَعَلَّهُمۡ يَتَفَكَّرُوۡنَ ﴿۴۴﴾۔
[Q-16:44]
اور ہم نے پیغمبروں کو! دلیلیں اور کتابیں دے کر[بھیجا تھا] اور ہم نے تم پر بھی یہ کتاب نازل کی ہے تاکہ جو [حکم اور شریعت] لوگوں پر نازل ہوئے ہیں وہ ان پر ظاہر کردو اور تاکہ وہ غور کریں ﴿۴۴﴾۔
*****************
قرآن سابقہ مقدس کتابوں کو پڑھنے کی عینک ہے۔
اِنَّ هٰذَا الۡقُرۡاٰنَ يَقُصُّ عَلٰى بَنِىۡۤ اِسۡرَآءِيۡلَ اَكۡثَرَ الَّذِىۡ هُمۡ فِيۡهِ يَخۡتَلِفُوۡنَ ﴿۷۶﴾ وَاِنَّهٗ لَهُدًى وَّرَحۡمَةٌ لِّلۡمُؤۡمِنِيۡنَ ﴿۷۷﴾۔
[Q-27:76-77]
بےشک یہ قرآن بنی اسرائیل کے سامنے اکثر باتیں جن میں وہ اختلاف کرتے ہیں، بیان کر دیتا ہے ﴿۷۶﴾ اور بےشک یہ مومنوں کے لئے ہدایات اور رحمت ہے ﴿۷۷﴾۔
وَاَنۡزَلۡنَاۤ اِلَيۡكَ الۡكِتٰبَ بِالۡحَـقِّ مُصَدِّقًا لِّمَا بَيۡنَ يَدَيۡهِ مِنَ الۡكِتٰبِ وَمُهَيۡمِنًا عَلَيۡهِ فَاحۡكُمۡ بَيۡنَهُمۡ بِمَاۤ اَنۡزَلَ اللّٰهُ ﴿۴۸﴾۔
[Q-5:48]
اور ہم نے تجھ پر سچی کتاب اتاری جو اپنے سے پہلی کتابوں کی تصدیق کرنے والی ہے اور ان کے مضامین پر نگہبانی کرنے والی ہے سو تو ان [لوگوں] میں اس کے موافق حکم کر۔ جو الله نے آپؐ پر نازل کیا ہے۔
*********************